جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مراد سعید کا سوات کے حالات کنٹرول کرنے کے لیے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات ( مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن ) پی ٹی آئی  رہنما  مراد سعید نے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں سوات کے حالات ٹھیک نہ ہوئے تو عوام کے ساتھ مل کر تحریک چلاؤں گا۔سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کے لئے ایندھن نہ بنایا جائے۔

ہمیں مزید کسی اور کے لیے استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ہم سوات کے لوگ امن اور خوشحالی کے حامی اور جنگ کے خلاف ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم سوات کے امن کو تباہ نہیں ہونے دیں گے اور عوام کو مرنے بھی نہیں دیں گے، ہمارا فیصلہ دو ٹوک ہے کہ نہ امریکی غلامی کریں گے اور نہ ڈرون حملوں پر خاموش بیٹھیں گے، میں اپنے لوگوں کے اوپر سمجھوتہ نہیں کروں گا اور ان کے درمیان میں ہی رہوں گا۔دوسری جانب سوات میں امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔پولیس کے مطابق ضلع بھر میں مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…