پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے75ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر کا ویڈیوپیغام سب کی توجہ مرکز بن گیا

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ گزشتہ 75 برسوں میں پاکستان اور امریکا نے عوام کے درمیان پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کیے ہیں، تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں ہم تمام بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستان میں امریکی مشن اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں دونوں ممالک نے عوام کے درمیان پائیدار شراکت داری اور مضبوط تعلقات قائم کیے، ہم نے ہزاروں پاکستانی طلبا کو امریکا بھیجا، وہ طلبا اب پاکستان میں37 ہزار سابق طلبا پر مشتمل ایلومنائی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ2 برسوں میں ہم نے دنیا کی سب سے مو ثر کووڈ 19 کی ویکسین کی 77 ملین سے زیادہ خوراکیں پاکستان کو عطیہ کیں، اس بات پر فخر ہے کہ اس تعلق نے دونوں اقوام کے درمیان کاروباری اور معاشی تعلقات کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا بدستور پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے، صرف گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں امریکی براہ راست سرمایہ کاری میں 50 فیصد اضافہ ہوا، یہ اضافہ ایک دھائی کے دوران بلند سطح ہے۔ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی اس دنیا میں ہم تمام بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…