منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم شہبازشریف کی سادگی و کفایت شعاری مہم ، اطلاق خود پر بھی کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سادگی‘ کفایت شعاری اپنانے کا آغاز اپنے آپ سے کر دیا ہے۔ فضول خرچی اور قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ ڈالنے کی ممانعت کر دی ہے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق اس حوالےسے پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی (75ویں سالگرہ) پر وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم آج تین اہم قومی تقریبات میں شرکت کرینگے۔

پہلے جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں وزیراعظم قومی پرچم لہرائیں گے اور اس موقع پر پاکستان کی تاریخ میں جدید ترین الیکٹرانک اور موسیقی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ آلات کے ذریعے مسلح افواج کے سینکڑوں جوانوں اور پاکستانی قوم کے درجنوں گلوکاروں کی شبانہ روز کوششوں سے ترتیب دیا ہوئے نئے قومی ترانے کا کنونشن سنٹر میں افتتاح کرینگے۔ وزیراعظم کنونشن سنٹر سے سیدھے راول ڈیم فلائی اوور کے افتتاح کیلئے چلے جائیں گے۔ یہاں پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر فیصل اور دوسرے ڈائریکٹر صاحبان وزیراعظم کو خوش آمدید کہیں گے۔ وزیراعظم کی کفایت شعاری‘ سادگی کی ہدایات کے مطابق بھاری مالیت سے تیار ہونیوالے 21مہینوں میں تیار ہونے والے فلائی اوور کا سادہ تقریب میں افتتاح کرینگے۔ یہ تقریب افتتاحی تقریب کی نقاب کشائی پر محدود ہو گی‘ اس موقع پر نہ تو سینکڑوں مہمان مدعو کئے گئے ہیں اور نہ ہی اُن کیلئے ہائی ٹی کا وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اہتمام کیا گیاہے۔ وزیراعظم راول فلائی اوور کی ایک دیوار پر ترکیہ کی عثمانیہ مسجد اور دوسری جانب فیصل مسجد‘ پاکستان مونومنٹ اور ایف نائن پارک کی بارہ دری کی تھری ڈی ڈیزائنوں کا معائنہ کرینگے۔ یہاں سے وزیراعظم شہباز شریف وفاقی دارالحکومت کے دوسرے میجر لینڈ مارک میگا پراجیکٹ کے افتتاح کیلئے سیونتھ ایونیو کے سنگم پر بنائے گئے فلائی اوور کا معائنہ کرینگے۔ فلائی اوور اور سائیڈ لوپ کی تمام سڑکیں وزیراعظم کی روانگی کے فوری بعد ٹریفک کیلئے اس طرح کھول دی جائیں گی جس طرح راول فلائی اوور وزیراعظم کے رسمی افتتاح کے فوری بعد ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…