پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

میں جب اللہ کے پاس جاؤں گا تو بس ایک چیز سننا چاہتا ہوں۔۔۔ عمران خان

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی ملک کا مخالف نہیں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں، غلامی ہرگز نہیں، نئی نسل کو مغربی تہذیب کی غلامی سے بچانے کے لیے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی تھی ، مغرب کے لوگوں کی اگر آپ چمچہ گیری کریں گے تو وہ آپ کی عزت نہیں کریں گے لیکن اگر اپنے ملک کے مفادات

کے لیے کھڑے ہوں گے تو ان کو اچھا نہیں لگے گا تاہم وہ آپ کی عزت کریں گے ۔ وہ ہفتہ کی شب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا ہم انگریز کی غلامی سے نکل کر ہندوں کی غلامی میں نہیں جانا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ غلامی کی 4 قسمیں ہیں، جس میں ذہنی غلامی بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالف 26 سال سے میری کردار کشی کر رہے ہیں، مجھے بدنام کرنے کے لیے ہرقسم کی کوشش کی، گندی کتابیں لکھوائیں۔عمران خان نے کہا کہ موت سے ڈرنے والے نے آج تک کوئی بڑا کام نہیں کیا، کسی فوجی نے آج تک تمغے نہیں لیے جو موت کے خوف پر قابو نہیں پاتا۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی تھی تاکہ نئی نسل مغربی تہذیب کے غلام نہ بن جائیں، جب تک ان کو اپنی تاریخ اور دین کا پتہ نہیں چلے گا تو مغربی تہذیب اتنی چھائی ہوئی ہے کہ ہمارے بچے ان کی غلامی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، مجھے کہتے ہیں آپ امریکا مخالف ہیں، میں امریکا مخالف نہیں ہوں، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں چاہتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب کے لوگ جب آپ ان کی چمچہ گیری کریں گے تو وہ آپ کی عزت نہیں کریں گے لیکن اگر اپنے ملک کے مفادات کے لیے کھڑے ہوں گے تو ان کو اچھا نہیں لگے گا تاہم وہ آپ کی عزت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں سب سے طاقتور کمیونٹی پاکستانی امریکن کمیونٹی ہے۔ دوسری چیز امریکہ کو پاکستان اپنی سب سے زیادہ چیزیں ایکسپورٹ کرتا ہے۔میرے مخالف 26 سال سے میری کردار کشی کر رہے ہیں۔ میرے خلاف کتابیں لکھوائیں۔ لیکن عزت اور ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کبھی بھی ایک غلام قوم اوپر نہیں آ سکتی۔ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں۔

خوف کا بت انسان کو غلام بنا دیتا ہے۔ خوف کی غلامی سب سے خوفناک غلامی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایک غلامی سے آزادی دلائی۔ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد بنا۔ ہم کتنے ہی لوگوں کو جانتے تھے پاکستان بنتے ہوئے جن کے خاندان کے خاندان قتل ہو گئے۔عمران خان نے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے وزیراعظم بھکاریوں کی طرح دنیا میں پھرتے ہیں، اس ملک کے شہریوں کی کیا عزت ہو گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو مقروض کرنے کا ذمہ دار کون ہے، 30 برس سے دوخاندان اس ملک پر حکومت کررہے تھے، اب یہ کہتے ہیں کہ امریکا کی غلامی نہ کی توہم مر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…