آج ایسا اعلان ہو گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نیندیں اڑ جائیں گی، فیاض الحسن چوہان

13  اگست‬‮  2022

لاہور(این این آئی)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 75 سال پہلے ہمارے آبا اجداد نے قربانیاں دے کر وطن حاصل کیا،قائد اعظم، علامہ اقبال اور سر سید کی انقلابی سوچ کی بدولت ہمیں آزادی نصیب ہوئی۔ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آبا اجداد کی قربانیوں کے نتیجے میں ہم پاکستان میں پر وقار زندگی جی رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گورے انگریزوں کی غلامی سے نکل کر قوم سیاسی کالے انگریزوں کی غلامی میں آ گئی اور آج سیاسی کالے انگریز ہمارے اوپر مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن غلامانِ امریکہ آج آزاد خارجہ پالیسی تک نہیں بنا سکتی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے فیز میں آپریشن ردالسازش پنجاب میں کامیاب ہوا اب انگلی باری پورے پاکستان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے عمروعیار شہباز شریف نے 50 روپے کے اسٹام پیپر پر سلطان مفرور الدین کو یہاں سے بھگایا۔انہوں کہا کہ ہم حیران ہیں اداروں پر جنھوں نے 50 روپے کے اسٹام پر اس کو مفرور کیا اور پیچھے اسکی بیٹی ہے وہ بھی مجرمہ ہیں۔انہوں نے کہا سلطان مفرور الدین سب اداروں کو چونا لگا کر یہاں سے بھاگ گیا مگر شہباز گل کے اہل وعیال کو گرفتار کیا گیا ہے اور عمرو عیار کو کوئی نہیں پوچھتا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بدمعاشی، فرعونیت اور یزیدیت سے پی ٹی آئی کے قائدین کو نہیں ڈرایا دھمکایا جا سکتا۔ قائد اعظم کے بعد اللہ نے عمران خان درجہ دیا کہ وہ اس قوم کے لیڈر بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو فی الفور الیکشن کرائیں۔

عطا تارڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹو تارڈ اتنا دلیر ہے تو اپنے گھر کا ایڈریس بتائے۔ اور 25 مئی کے واقعے میں جو بھی ملوث ہے اسکا احتساب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جو کارکنان زخمی یا شہید ہوئے ان کے زمہ دار ثنا اللہ اور عطا تارڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں ایسی پالیسی کا اعلان ہوگا جس سے سلطان مفرور الدین اور اسکے حواریوں کے طوطے اڑ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایسا اعلان ہو گا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی نیندیں اڑ جائیں گی، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہمیں حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے اور انہیں دوبارہ وزیر اعظم بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…