تنقید اور بغاوت میں بڑا فرق ، عمران خان نواز شریف کیساتھ اپنے کیسز کو نہ ملائیں، طلال چوہدری کھل کر بول پڑے

13  اگست‬‮  2022

فیصل آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء طلال چودھری نے کہا ہے کہ شہیدوں کیخلاف گھٹیامہم چلا کر عمران خان نے بہت غلط کیا ، تنقید اور بغاوت میں بڑا فرق ہے ، عمران خان نواز شریف کیساتھ اپنے کیسز کو نہ ملائیں،نواز شریف کو ناکردہ گناہوں

کی سزا دی گئی جبکہ عمرا ن خان نے تمام جرم کئے ہیں ، بس اب سزا کا تعین ہونا باقی ہے،جس طرح لوگ اپنے محبوب سے ویڈیو کال کرتے ہیں اسی طرح عمران خان امریکی سفیر کو ویڈیو کال کرتے ہیں۔ فیصل آباد میں اپنی رہائشگاہ پر این این آئی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آنٹی پنکی پیرنی کو مبارک ہو ‘ارسلان بیٹا ‘وزیر بن گیا ہے وہ جوسوشل میڈیا پر سارا سارا دن لوگوں کو گالیاں دیتا اورفوج کے خلاف مہم چلاتا تھا اسے پرویز الٰہی کا وزیر بنادیا گیا ہے اس پرویز الٰہی کا جو کہتے ہیں کہ مجھے فوج سے بہت پیار ہے لہٰذا قوم ان سے پوچھنا چاہتی ہے کہ کیا اسی کو پیار کہتے ہیں کہ ایک طرف ایک شخص ملکی اداروں کے خلاف منظم مہم کے تحت زہر اگل رہا ہو اور دوسری طرف اسے وزیر بنادیاجائے یہ کیا منافقت ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جس حکومت میں افواج پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلانے، مخالفین کو گالیاں نکالنے، لوگوں میں غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے کو صرف اور صرف آنٹی پنکی پیرنی کی خوشنودی کیلئے وزیر بنادیا جا ئے اس حکومت کی ذہنی و اخلاقی گراوٹ کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…