اسلام آباد( آن لائن )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے صدر مملکت کی جانب سے سیاسی قیادت کو مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عارف علوی کا تمام سیاسی قیادت کو مذاکرات کی دعوت یا مشورہ مضحکہ خیز ہے۔ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عارف علوی پہلے یہ عملاً ثابت کریں کہ وہ صدر پاکستان ہیں یا عمران خان کے ٹائیگر؟انہوں نے کہا کہ عارف علوی ثابت کریں کہ وہ آئین پاکستان کے تابع ہیں یا عمران خان کے حکم کے؟حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ فیصلے میں بھی الیکشن کمیشن نے انہیں جھوٹا ثابت کیا۔