منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے انکے گھر پر چھاپہ

datetime 13  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) لاہور پولیس نے 25مئی کے تناظر میںوزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔عطا اللہ تارڑ کے گھر چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کی

جانب سے عطا اللہ تارڑ کی تھانے میں طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے گھر پر مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر داخلہ ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پنجاب پولیس کو لیگی رہنما رانا مشہود، عطا تارڑ اور ملک احمد خان کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر رکھا ہے۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عطا ء تارڑ آپ پیش ہوجائیں قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ پولیس نے لاہور میں عطا ء تارڑ کے گھر نوٹس دیا ہے۔وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ عطا ء تارڑ اگر قانون کی طاقت سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…