پرویز الٰہی کی حکومت ایک بار پھر مشکل میں، حمزہ شہباز دوبارہ میدان میں آ گئے
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے پرویز الٰہی کو
وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔حمزہ شہباز کی جانب سے
سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے
اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔حمزہ شہباز کی درخواست میں کہا گیا کہ
نظر ثانی درخواست پر آئینی نکتے کی تشریح کے لیے فل کورٹ قائم کیا جائے۔سابق وزیراعلیٰ نے اپنی درخواست میں
آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بھی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔