تمام سیاسی جماعتیں29اگست تک یہ کام کریں الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

11  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی گوشوارے طلب کر لیے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں جو الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، مالی سال 22ـ2021 کے مالی گوشوارے 29 اگست 2022 تک الیکشن۔کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کے شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں فارم ڈی پر مالی سال سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانی کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے ، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے مرتب کردہ رپورٹ کے ساتھ جماعت کے مجاذ عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سرٹیفکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ کہ الیکشن ایکٹ کے متعلقہ شق کی رو سے کوئی بھی فنڈز کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اور یہ بھی بتانا ہے کی گوشوارہ بالکل درست ہے،یہ مالی گوشوارے فارم ڈی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاذ عہدیدار کے ذریعے جمع کئے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد ، صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیںجبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھیطیہ فارم ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…