پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پیوٹن کے اتحادی کاتین ممالک پر ایٹمی حملے کرنے کا امکان

datetime 11  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قابلِ اعتماد اتحادیوں میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا شمار بھی ہوتا ہے۔روس نے جب یوکرین پر حملہ کیا تو بیلاروسی سرزمین کو کیف پر اپنے حملے کے لیے اسپرنگ بورڈ کے طور پر استعمال کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن کی نظر میں بیلاروس کے اس طاقتور سربراہ سے اب ایک اور کام بھی لیا جاسکتا ہے۔یوکرین کی موجودہ صورتِ حال پر لکھی گئی کتاب بلوئنگ اپ یوکرین کے مصنف ڈاکٹر یوری فیلشٹنسکی کا کہناتھاکہ پیوٹن روس کو جنگ کے ممکنہ نتائج سے دور رکھنے کے لیے یوکرین پر جوہری حملہ کرنے کے لیے ممکنہ طور پر بیلاروس کی زمین کا استعمال کریں گے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بیلاروس نے اپنے جوہری ہتھیار روس کے حوالے کر دیے تھے۔اس کے علاوہ بیلاروس نے 1993 میں نان پرولیفیریشن سیٹلمینٹ(پر بھی دستخط کیے تھے جس کے بعد 1996 تک بیلاروس سے تمام جوہری ہتھیار دور ہو گئے تھے۔تاہم ڈاکٹر فیلشٹنسکی نے ذکر کیا کہ کچھ عرصہ پہلے، بیلاروس اپنے نان پرولیفیریشن سیٹلمینٹ سے دستبردار ہو گیا تھا، اور لوکاشینکو نے اس حوالے سے متعدد بیانات بھی دییکہ وہ جلد روسی حکام سے جوہری ہتھیار واپس کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہم مستقبل میں روسی فیڈریشن سے نہیں بلکہ بیلاروس کی جانب سے یوکرین، لتھوانیا اور پولینڈ پرجوہری حملے ہوتے دیکھیں گے اور اس کے نتائج کا سامنا بھی روس کو نہیں بلکہ بیلاروس کو کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…