لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب قوم اس بار گمراہ نہیں ہو رہی،آپ کی گیم اوور ہو چکی ہے، اب آپ کو پیشیاں بھگتنی ہیں،اب آپ کی تلاشی کا وقت آ گیا ہے،اداروں کے سامنے
سرنڈ ر کریں اور آپ کی کوئی دھمکی اور دھونس نہیں چلے گی،آپ قوم کو خود داری کا درس دیتے ہیں لیکن خیبر پختوانخواہ میں امریکی سفیر کا ریڈ کارپٹ استقبال کرتے ہیں، رجیم چینج کی 34چابیاں لی ہیں،وہاں امریکی کمپنیوں کے درجنوں منصوبے چل رہے ہیں،وفاقی حکومت سے درخواست ہے مقامی افراد اور اوورسیز سے دھوکہ کرنے پر عمران خان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ بھی بنایا جائے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ تکنیکی وجوہات ہیں اور عمران خان کا قصور وار نہیں ہے،تکنیکی وجوہات یہ نہیں ہوسکتیں کہ عمران خان اپنے ملازمین کے نا م پر اکاؤنٹس میں پیسے منگوائیں اور وہ اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم ان کے اکاؤنٹس میں پیسے کیسے آتے تھے اور کیسے جاتے تھے، ان سے صرف پلین چیک پردستخط کر ا لئے جاتے تھے جنہیں عمران خان استعمال کرتے تھے، اسے تکنیکی وجوہات نہیں کہتے، یہ بھی تکنیکی وجوہات نہیں ہے کہ 351کمپنیوں میں سے 265کمپنیاں امریکی ہیں،آپ تو خود داری کا بڑا درس دیتے ہیں، انہی امریکیوں سے ڈالر لئے اور اب معصوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ تکنیکی وجوہات نہیں ہو سکتیں کہ آپ فارن نیشنل اور کمپنیوں سے پیسے لیں جن کی ممانعت ہے۔
شوکت خانم جو آپ نے اپنی والدہ کے نام پر بنایا اس کو بھی اپنی سیاست کے لئے استعمال کریں، ہم ماؤں اور بیماریوں پر سیاست کرنے والے نہیں یہ آپ کا طرہ امتیاز ہے لیکن تکلیف کی بات ہے کہ آپ نے اپنی والدہ کو بھی نہیں چھوڑا اور ان کے نام پر بھی پیسے وصول کرتے رہے،آپ نے پاکستان میں دھنگا فساد،سول نا فرمانی کیلئے،پارلیمنٹ پرحملہ کرانے، کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے اورسی پیک کو پیک
کرانے کے لئے پیسے وصول کئے اور یہاں پراستعمال کئے۔ نواز شریف دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور تین بار وزیر اعظم بنے،ان کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا یہ تکنیکی وجوہات یہ ہوتی ہیں۔پراجیکٹ عمران خان لانچ ہو چکا تھا عمران خان کولانا تھا اس لئے نواز شریف کو راستے سے ہٹانا مقصود تھا، تکنیکی وجوہات نواز شریف کے ساتھ ہوئیں آپ کے ساتھ نہیں ہوئی آپ کا
کیس بہت واضح ہے۔آپ نے اوورسیز پاکستانیوں اور مقامی پاکستانیوں سے اپنی سیاست کے لئے پیسے اکٹھے کئے۔آپ تیرہ یا چودہ کو جلسے کرنا جارہے ہیں، بتایاجائے آپ اس سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں،آپ اداروں کو بلیک میل کر لیں گے چوری اور ڈکیتی سے بچ جائیں گے،آپ ہمیں چور چور کہتے رہے لیکن آپ چوری کا الزام نہیں لگا سکے، آپ نے زکوۃ خیرات کھائی اور فراڈ کیا،میری حکومت
پاکستان سے درخواست کروں گی عمران خان پر فراڈ کا کیس بھی ہونا چاہیے جو انہوں نے مقامی پاکستانیوں اوراوورسیز کے ساتھ کیا۔آپ قوم کو خود مختاری کا درس دیتے تھے لیکن آپ کو شرم بھی نہیں آئی جب ریڈ کارپٹ کے ساتھ امریکی سفیر کو بلایا، وہاں رجیم چینج کی چونتیاں چابیاں لیں،خیبر پختوانخواہ میں برن سنٹر امریکیوں نے بنائے ہیں،20سے زیادہ امریکیوں کے پراجیکٹ ہیں جوآٹھ سال
سے چل رہے ہیں،نئے پراجیکٹ لانچ ہوہے ہیں، آپ پاکستانی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں،آپ کو ا مریکیوں کے سامنے سر جھکانے سے فرصت نہیں ملتی آپ ڈالروں کو ایبسیلوٹی یس کہتے ہیں،اب آپ یہ ڈرامے چھوڑ دیں،آپ کے نئے نئے اکاؤنٹس اور نئی نئی چیزیں نکل رہی ہیں آپ اپنے جرائم کا جواب دیں۔آپ کی اداروں کو دھمکی کام نہیں آئے گی غنڈہ گردی کام نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی
جماعتیں اس ملک میں سیاست کرتی ہے لیکن بھتہ خور کو سیاست کرنے کیلئے برداشت نہیں کریں گی، آپ بھتہ خوری کے ذریعے سیاست کرنا چاہتے ہیں، قوم کو پاگل بنا کر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ آپ نے لاکھوں ڈالرز لئے ہیں، اب پچاس اور سوڈالرز لینے والوں کی ویڈیوز بنا رہے ہیں، جن کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز لئے ہیں ان کی ویڈیوز سامنے لائیں،عارف نقوی کی ویڈیو سامنے لائیں، عرب شہزاد ے کی
ویڈیوز بنائیں،آپ کے ارسطو کہہ رہے ہیں عمران خان پیسے یہاں لا رہا تھا،آپ شوکت خانم کے نام پر زکوۃ یہاں لا رہے تھے جسے سیاست کے لئے استعمال کیا جارہا تھا،امریکہ چی پیک کو ختم کرنے کے لئے کوشش کر رہا تھا، کشمیر کاز کو نقصان پہنچایاگیا، کیا یہ جرم نہیں،آپ کو شاباش دینی چاہیے؟جو کہتے ہیں آپ کو شاباش دینی چاہئیں ان کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے
زکوۃ کے پیسے سے، جھوٹ بول کر پاکستان کے ساتھ اور اس کی سیاست کے اندر گند گھولنے کی کوشش کی اور آپ کا یہ ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے، اب یہ مزید نہیں چلے گا،عمران خان کی گیم اوور ہو چکی ہے،اب آپ کو پیشیاں بھگتنی ہیں،آپ کو کہتے تھے تلاشی دو،اب آپ کی تلاشی کا وقت آ گیا ہے،اداروں کے سامنے سرنڈ ر کریں آپ کی دھمکیاں اور دھونس نہیں چلے گی۔