عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی،طلال چوہدری

7  اگست‬‮  2022

سمندری (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی، عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔عمران خان کی سزا کا تعین ہونا باقی ہے۔فواد چوہدری

کو قانون کا کچھ نہیں پتا۔ گزشتہ روز پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا عمران خان پر آرٹیکل 62 اور 63 لگے گا۔عمران خان کو جیل جانا ہوگا،عمران خان نیوٹرلز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن نام نہیں لیتے۔عمران خان کہتے تھے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا،اب کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کسی کے کہنے پر لگایا،فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے عمران خان قانون سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان،)آپ تو کہتے ہیں انقلاب لے کر آؤں گا لیکن آپ تو نیوٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں گا تو کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا۔عمران خان پہلے بھڑکیں مارتا ہے پھر معافیاں مانگتا ہے۔ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سائیکل چور جیل میں اور ڈالر چور باہر ہو، فواد چوہدری کو زیادہ قانون کی سمجھ نہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی چوہدری شجاعت کا نہ ہوسکا آپ کا کیسے ہوگا،ایک ڈاکو کو وزیراعلیٰ پنجاب لگا دیا گیا، زیادہ دیر نہیں چلے گا،ہمیں ڈاکو وزیراعلیٰ قبول نہیں، اسے چلنے نہیں دیں گے،عمران خان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی تاریخ نہیں دہرانے دیں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ

پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہو سکے تو آپ کے کہاں سے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں جے ا?ئی ٹیزبن چکی ہیں، کیس میں کوئی جان ہوتی تو کچھ نہ کچھ نکل ا?تا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ جلسے اپنی جان چھڑانے اور سزا سے بچنے کے لیے کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…