جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نکاح نامے میں ختم نبوت ۖ کی شق شامل خلاف ورزی پر جرمانہ و سزا

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​ لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں، نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سیکریٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی اتوار کو لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوتؓ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر وزیراعلی کے مثالی اقدام کو سراہا۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت ہے۔ یہ اقدام انتہائی قابل قدر ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب صوبے میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آپ کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…