بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم کے شعبوں کی ترقی میں مدد فراہم کررہے ہیں، امریکی سفیرکا بڑا اعلان

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر امریکا خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری، قانون کی حکمرانی، زراعت کے شعبے کی ترقی اور خواتین کو بااختیار اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد کر رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر نے بتایا کہ امریکی عوام کی جانب سے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر

امداد کے ذریعے امریکی حکومت نے گومل زام ڈیم کو مکمل کیا ہے جس سے پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 17 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔ڈونلڈ بلوم کے مطابق اس منصوبے نے ڈیرہ اسمعٰیل خان اور ٹانک کے اضلاع کے کسانوں کو علاقے میں پانی کی فراہمی کے پہلے قابل اعتماد نظام کے ذریعے ایک لاکھ 91 ہزار ایکڑ سے زیادہ بنجر زمین پر کاشت کرنے میں مدد کی جس سے زرعی پیداوار دوگنی ہو گئی اور 30 ہزار گھرانوں کے لیے معاشی مواقع پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے لوگوں کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم پاکستان میں یو ایس ایڈ مشن کے ذریعے خرچ کی جا رہی ہے جس کے ذریعے 652 کلومیٹر ہائی ویز، 35 پْل اور 2 سرنگوں سمیت 1300 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں، علاوہ ازیں ضم ہونے والے نئے قبائلی علاقوں کے اضلاع میں 1240 کلومیٹر سڑکیں بھی اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے لیے علاقائی پانی کے کْل 1300 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے 28 ریگولر اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش اور اہلکاروں کی تربیت پر 20 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا نے 14 ہزار اساتذہ کو تربیت اور 30 لاکھ کتابیں فراہم کرنے کے علاوہ 6 لاکھ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مدد معاونت فراہم کی جس کے تحت مستحق طلبہ کو ساڑھے 8 ہزار یونیورسٹی اسکالرشپس اور مسابقتی گرانٹس دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے 229 اسکول تعمیر کیے اور دہشتگردی اور قدرتی آفات کے سبب تباہ ہونے والے ایک ہزار سے زائد اسکول بحال بھی کیے جس سے 10 لاکھ سے زائد طلبہ مستفید ہوئے۔امریکی سفیر نے بتایا کہ صوبے میں 3 ہزار سے زائد خواتین کسانوں کو پولٹری پیکجز اور گرین ہاؤسز فراہم کیے گئے تاکہ ان کے معاشی استحکام کو آسان بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد خواتین اور بچوں کو زندگی بچانے والی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے 10 ہزار سے زائد افراد کو تربیت بھی دی۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پشاور میں 120 بستروں پر مشتمل ‘برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر’ کی تکمیل کے لیے مالی امداد کے علاوہ 6 ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت 48 ہیلتھ یونٹس کو مطلوبہ سامان فراہم کیا گیا۔امریکی سفیر نے کہا کہ 2008 سے امریکی حکومت نے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد بے گھر افراد کو 30 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی اور 10 لاکھ 90 ہزار افراد کو تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو اور ذریعہ معاش بحال کرنے میں مدد فراہم کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…