کراچی(این این آئی)سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.8 ارب ڈالر اورسرمایہ کاری کاحجم 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق ستمبر2020 سے جولائی 2022 تک کی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس
کے ذریعہ 4.8 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا،جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 188 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 250 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 307ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جون کے مقابلہ میں جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں 11980 کااضافہ ہواجس کے بعد کھاتہ داروں کی تعداد441344 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران 101.36 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکرجون 2022 تک کی مدت میں148 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 101.36 فیصدزیادہ ہے، جون میں 12.7ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔علاوہ ازیں ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر23.60 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال 2022میں 737.6ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 23.60 فیصدزیادہ ہے، جون میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 170.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔