عثمان بزدار پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیسے بنے؟عمران خان کیساتھ ہونیوالی طلسماتی ملاقات سے متعلق سالوں بعد اہم انکشافات

7  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ، کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں انکشافات کرتے ہیں کہ عثمان بزدار احسن جمیل گجر اور فرح گوگی کی مشترکہ دریافت تھے۔

احسن جمیل انہیں اگست2018ء میں اپنی گاڑی پر بنی گا لا لے کر گئے تھے اور انہوں نے ان کا عمران خان سے انٹرویو کرایا تھا‘ میٹنگ میں وہ جہانگیر ترین بھی شامل تھے جو انہیں پی ٹی آئی میں لے کر آئے تھے لیکن عثمان بزدار اور جہانگیر ترین دونوں نے اس وقت ایک دوسرے کو پہچانا تک نہیں تھا‘ بہرحال بزدار کی عمران خان سے چند منٹوں کی ملاقات ہوئی اور اس طلسماتی ملاقات میں پنجاب کے 12 کروڑ لوگوں کے مقدر کا فیصلہ ہو گیا‘ عثمان بزدار کو واپس لے جانے کی ذمہ داری بھی احسن جمیل کے کندھوں پر تھی‘ یہ دونوں بنی گالا سے نکلے تو احسن جمیل نے عثمان بزدار سے کہا ’’چلیں میں آپ کو گلوریا جینز سے کیپوچینو پلاتا ہوں‘‘ اور پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ گلوریا جینز کو بھی نہیں جانتے تھے اوریہ کیپو چینو سے بھی واقف نہیں تھے بہرحال سانو ۔۔کی‘ عثمان بزدار ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن گئے‘۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…