ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس، کپتان کا فرنٹ مین ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گیا
اسلام آباد (آن لائن) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف آئی اے
خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے
فیصلے کے مطابق آپ کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں
لہٰذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔