پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی فہرستوں میں پنجاب پولیس کے افسران بھی شامل، اہم انکشافات

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے متعدد پولیس افسروں نے یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں، روزنامہ جنگ میں  رضا چوہدری کی شائع خبر کے مطابق  راولپنڈی رینج سے تعلق رکھنے والے دو پولیس،افسر جنہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہیں

نے بتایا کہ پاکستان پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں جانوں کا نذرانہ دیا ہے مگر،عام حالات میں ملازمت میں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے ہزاروں افسران اور ملازمین معمولی بات پرملازمتوں سے برخاست ہوکر بے یارو مددگار کار بیٹھے ہیں انہوں اپنی ناجائز برخاستگی کے خلاف اپیل کر رکھی ہیں مگر کئی سال گزرنے کو ہیں ہزاروں ملازمین کی اپیلیں التوا میں پڑی ہیں، درجنوں طویل عرصہ بعد سیاسی اثررسوخ سے بحال ہوئے ہیں لہذا ہم لانگ لیو لے کر یہاں پہنچے ہیں اور مجبوری کے تحت سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رہے ہیں ،انہوں بتایا دو تین سالوں میں متعدد افسران سیاسی پناہ حاصل کرچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ صوبائی کیڈر سے سینر کیڈر میں جانے والے افسران کے ساتھ سابق حکومت نے جو امتیازی سلوک کیا جس کے باعث وہ بھی بیرون ممالک آنا شروع ہو گئے ہیں جب پنجاب میں امن امان کےلئے پولیس فورس کی کمی ہے مگر دس ہزار سے زیادہ پولیس ملازمین اپنی بے گناہ برخاستگی کی اپیلوں کے انتظار میں بے روز گار بیٹھے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکمران اپنے سیاسی دنگل میں مصروف ہیں ملازمین فٹ بال بنے ہوئے ہیں ادارے تباہ ہورہئے ہیں لاقانونیت دن بدن بڑھتی جارہی ہے پولیس ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…