چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر لیا گیا
لاہور (آن لائن) چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا گیا،
ریفرنس میں وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیارکیا کہ بیرون ممالک میں لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں،
اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اوورسیز پاکستانیوں
کیخلاف خلاف آئین فیصلے دیئے، اختیار نہ ہونے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے آرٹیکل 62 ایف کے اطلاق کا فیصلہ دیا،
مخصوص نشستوں کے معاملے پر بھی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا، فارن فنڈنگ کیس میں
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دیا، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران خلاف آئین فیصلوں
کے سبب عہدوں پر رہنے کے اہل نہیں، استدعا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیخلاف فوری کارروائی کرے۔