عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

5  اگست‬‮  2022

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقبین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ امریکی خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روسنے یوکرین پر حملہ کردیا تھا

جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیںتاہم اب ان میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے،

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی 2.88 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد وہ 93.90 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

امریکی خام تیل کی قیمت 2.37 ڈالر کمی کے بعد 88.29 ڈالر پر فروخت ہوا۔

یہ برینٹ کی 21 فروری 2022 اور امریکی خام تیل کی 3 فروری 2022 کے بعد سے اب تک کی کم ترین قیمت ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…