بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھ لیا

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا مکمل اختیار اپنے پاس رکھ لیا، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو عمران خان کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی جس کے بعد مریم نواز متحرک ہو گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز

نے وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں نواز شریف کی نمائندگی کی، مریم نواز نے لیگی رہنماؤں کو ممنوعہ فنڈنگ کے معاملہ کو زیادہ سے زیادہ نمایاں کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد سے ہی لیگی رہنماؤں کی جانب سے مسلسل پریس کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام لیگی وزرا ء اور پارٹی رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس مہم کی نگرانی خود مریم نواز کریں گی، تمام مرکزی رہنما روزانہ کی بنیاد پر پریس کانفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کو اجاگر کریں گے، اس کے ساتھ عمران کے دورے حکومت کی کرپشن اور مہنگائی کو بھی اجاگر کیا جائے گا، پریس کانفرنسوں میں عمران خان کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی کو فعال کرنے کے لیے ملک بھر میں ورکرز کنونشن بھی منعقد کئے جائیں گیجن سے مریم نواز خطاب کریں گی۔ پارٹی ذمہ داران کو ورکرز کنونشنز کے لیے شیڈول تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی عمران خان مخالف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…