بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر کے لئے عدالت سے بری خبر

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوا دیا، ریفرنس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بد انتظامی کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا،

ریفرنس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر پر ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لئے دباؤ ڈالا گیا، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی رکاوٹوں اور راستے بچھائی گئیں تاریں ہٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کیلئے پہنچے اور یاد داشت جمع کرانے کے بعد چلے گئے۔الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے لیے پہنچنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں سینیٹر فیصل جاوید خان، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، اعظم سواتی، شبلی فراز اور کنول شازیب اور دیگر شامل تھے۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف مارچ کے دوران امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، جن میں درج تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا استعفیٰ دے دیں، چند بینرز پر جانب دار الیکشن کمشنر نامنظور اور الیکشن کمیشن مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے ساتھ ملا ہوا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی اراکین کو الیکشن کمیشن کے دروازے پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے روکا تھا جبکہ پولیس کے ساتھ اراکین کی ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف ایک یاد داشت جمع کرادی جس میں کہا گیا کہ وہ بحیثیت چیف الیکشن کمشنر’غیر آئینی، غیرجمہوری اور متعصبانہ کردار’ ادا کر رہے ہیں۔

یاداشت میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی صوبائی اور وفاقی انتخابات میں حاصل کردہ ووٹوں اور ایوانوں میں نشستوں کے اعتبار سے سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور فی الوقت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں برسراقتدار ہے اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی امور حکومت انجام دے رہی ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن گزشتہ طویل عرصے سے پی ٹی آئی کے

خلاف مسلسل امتیازی رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور کمیشن بالعموم اور چیف الیکشن کمشنر کا تعصب ان فیصلوں سے سامنے آتا ہے، جو اس عرصے میں ان کی نگرانی میں کمیشن کی جانب سے کیے گئے’۔چیف الیکشن کمشنر کے خلاف یاد داشت میں کہا گیا کہ کمیشن کے تعصب اور آئین سے روگردانی کی فہرست طویل ہے مگر 2 اگست 2022 کو ممنوعہ فنڈنگ کے مقدمے کا فیصلہ آئین و قانون سے مکمل انحراف، پی ٹی آئی کے خلاف انتقام

کی بھرپور کارروائی اور حقائق کو یکسر نظرانداز کرنے کی کوشش ہے’۔یاد داشت میں کہا گیا کہ اس مقدمے کی کارروائی سے لے کر فیصلہ سنائے جانے تک پی ٹی آئی کی قیادت اور خصوصاً عمران خان نے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ 2 اگست 2022 کا مضحکہ خیز فیصلہ 29 جولائی 2022 کو چیف الیکشن کمشنر کی پاکستان ڈیموکریٹک کی قیادت سے ملاقات کے ناقابل تردید اثرات لیے ہوئے ہیں،

جو چیف الیکشن کمیشن کی اپنے ضابطہ اخلاق سے ہی انحراف کی ناقابل قبول کوشش نہیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو نشان انتقام بنانا ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی برملا الیکشن کمیشن آف پاکستان پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے منتخب ایوان قراردادوں کی شکل میں اپنا عدم اطمینان ظاہر کرچکی ہے۔یاد داشت میں مطالبہ کیا گیا کہ آئین و قانون کی حرمت، جمہوریت کی ساتکھ اور بطور ریاستی ادارہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بہترین مستقبل کیلئے لازم ہے،ای سی پی کے موجودہ اراکین بلاتاخیر اپنی نشستوں سے مستعفی ہوں اور ای سی پی کی ازسر نوتشکیل کے ذریعے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کا موقع دیں۔پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن میں یاد داشت جمع کرانے کے بعد منتشر ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…