ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حجاب پر پابندی عالمی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار اقوام متحدہ کمیٹی نے کیس میں فرانس کیخلاف فیصلہ سنا دیا

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ فرانس نے ایک خاتون پرحجاب پہننے پرپابندی عاید کرکے بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔فرانس میں اس خاتون پرسرپوش اوڑھنے کی بناپرایک تربیتی

کورس کے دوران میں اسکول میں داخلے پرپابندی عاید کردی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ اس اقدام سے شہری اورسیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور فرانسیسی اسکول نے ایک طرح سے اس معاہدے کو توڑ دیا ۔کمیٹی نے یہ فیصلہ 2016 میں ایک فرانسیسی شہری کی دائرکردہ شکایت پرجاری کیا ہے۔اس خاتون کا وکیل ان کا نام شائع نہیں کرنا چاہتا۔یہ خاتون 1977 میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 2010 میں بالغوں کے لیے ایک پیشہ ورانہ تربیتی کورس میں شریک ہونا چاہتی تھیں۔انھوں نے اس کورس کے لیے انٹرویو اور داخلہ کاامتحان پاس کیا تھا۔لیکن پیرس کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع لانگیوین والن ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر نے عوامی تعلیمی اداروں میں مذہبی علامات پہننے پرپابندی کے قانون کی وجہ سے انھیں عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کہا کہ خاتون کو سرپوش(ہیڈ اسکارف)پہنتے ہوئے اپنے جاری تعلیمی کورس میں شرکت سے منع کرنامعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ یہ ان کے مذہب کی آزادی کے حق پربھی پابندی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…