سری لنکا کا ایک اور کھلاڑی انگلینڈ میں غائب
لندن (این این آئی)برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے سری لنکن دستے کا تیسرا رکن غائب ہو گیا۔
سری لنکا کے ڈپٹی چیف ڈی مشن کے مطابق سری لنکا ریسلنگ ٹیم کا رکن مبینہ طور پر غائب ہے۔انہوں نے کہا کہ غائب ہونے والے سری لنکن ریسلر کا 6 اگست کو فرسٹ رائونڈ میں مقابلہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سری لنکن ریسلر کو میڈیکل سینٹر بھیجا گیا تھا، ٹیسٹ منفی آنے پر جب ریسلر کو کلیئر کیا گیا تو وہ غائب ہو گیا۔
واضح رہے کہ سری لنکن ریسلر سے قبل ایک جوڈوکا اور جوڈو ٹیم کے آفیشل بھی غائب ہو چکے ہیں۔