ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے،تحقیق

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے سے جسم میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے باعث آپ تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین نے کہا کہ پانی کی معمولی کمی بھی مزاج کو بدلنے کے ساتھ تھکاوٹ کے احساس کو اجاگر کرسکتی ہے۔ دھوپ میں بیٹھنا بنا کام انجام دیئے بھی جسم کے لئے سخت محنت کرنے کے مترادف ہے ۔

ماہر امراض جلد ہیتھر راجرزکا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں معمولی سی تبدیلی بھی جسم پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے افعال کو متاثر کرتی ہے اور جسم پسینے کے ذریعے بنیادی درجہ حرارت کو منظم رکھنے کے لئے کام کرتا ہے۔اس طرح آپ کا جسم باہر کی نسبت اندرونی سطح پر زیادہ کام کرتا ہے اسی وجہ سے آپ پر تھکاوٹ اور نیند کی کیفیت طاری ہونے لگتی ہے۔جسم کی یہ تھکاوٹ معمول کی بات ہے جس کا عام مشاہدہ ساحل سمندر سے واپسی پر ہوتا ہے جب جسم میں پانی کی کمی کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق دن میں 8 گلاس پانی پینا چاہیئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام افراد مذکورہ مقدار میں پانی پینے سے جسم میں پانی کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔جو افراد دھوپ میں کام کرتے ہیں انہیں زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے نسبتا ان افراد کے جو سارا دن کسی اندرونی جگہ پر گزارتے ہیں۔ کچن میں کام کرنے والے افراد کو چاہیئے کہ وہ بھی پانی کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ کچن کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایک مصروف دن کے اختتام پر عام تھکاوٹ اور گرمی کی تھکاوٹ میں بہت واضح فرق ہوتا ہے۔ اس طرح تھکاوٹ کے ساتھ نبض بھی تیزچلنے لگتی ہے اور نیند یا بے ہوشی محسوس ہونے لگتی ہے، یہ تمام علامات گرمی کی تھکن کی ہیں۔ ایسی صورت میں کسی ٹھنڈی جگہ کا رخ کریں ٹھنڈا پانی استعمال کریں علامات برقرار رہنے کی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کریں۔کوشش کریں دھوپ میں وقت گزارنے سے گریز کریں، اگر جانا ضروری بھی ہوتو چھاں میں چلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…