جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا، اسلام آباد (اے ایف پی، این این آئی ) تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس نے بدھ کے روز تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی ہوئی ہے ، اوپیک پلس ستمبر کیلئے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک

لاکھ بیرل کا اضافہ کرے گا۔ سعودی عرب اور روس کی قیادت میں چلنے والے اوپیک پلس گروپ نے ستمبر کیلئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی صدر جوبائیڈن کو مایوسی ہوگی جنہوں نے توانائی کی عالمی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے ذاتی طور پر سعودی رہنمائوں سے مدد مانگی تھی۔ اوپیک پلس کے وزراء کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دوسری جانب اوپیک کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت میں دو ڈالر فی بیرل کمی کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی۔دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی،جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے، 1.94 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول، 0.44 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن، فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…