بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری وجاہت کا آصف زرداری سے ڈالر لینے کا متنازعہ بیان، اصل حقائق سامنے آ گئے

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ق کے صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھائی سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی طرف سے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے پر سابق صدر آصف علی زرداری سے ڈالر لینے کے بیان کا جو تنازعہ پیدا ہوا ہے وہ ایک نیا رخ

اختیار کر گیا ہے۔ ملک کے معروف بزنس مین میاں محمد منشاء نے چند سال قبل چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین سے لین دین کے کروڑوں روپوں کا تنازعہ چل رہا ہے اور شافع حسین نے آصف زرداری سے یہ کہا تھا کہ میاں منشاء سے میرے پیسے دلوا دیں جس پر آصف زرداری نے انہیں یقین دلایا تھا میں کوشش کروں گا لیکن تم نہ یہ پیسے پاکستانی کرنسی میں نہیں بلکہ ڈالرز میں ڈیمانڈ کرنے ہیں تاکہ موجودہ ریٹس کے مطابق پیسے ملیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر جب آصف زرداری لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے آئیں تو اس موقع پر چوہدری شافع حسین نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انکل آپ نے تو اپنے پیسے میاں منشاء سے وصول کر لئے تھے میں نے بھی انہیں ایک فیکٹری بیچی تھی جس کی ابھی تک انہوں نے مکمل ادائیگی نہیں کی آپ میرے پیسے بھی میاں منشاء سے دلوا دیں جس پر آصف زداری نے مسکراتے ہوئے کہا بیٹا تم فکر نہ کرو میں پوری کوشش کروں گا لیکن میرا مشورہ ہو گا کہ یہ رقم پاکستانی کرنسی کے بجائے موجودہ ڈالر ریٹ پر وصول کرنا جب اس بات کی اطلاع چوہدری وجاہت حسین کو ملی تو انہوں نے گجرات میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ چوہدری ظہور الہی مرحوم کے پوتے نے آصف زرداری سے ڈالر مانگ ہیں

جس پر چوہدری شجاعت حسین نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا تاہم عید سے ایک روز قبل چوہدری وجاہت حسین نے اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کر کے اپنے بیان کی وضاحت کر دی تھی تاہم ان سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ پبلک میں اپنے بیان کی ترید کریں جس پر چوہدری وجاہت حسین نے انکار کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…