لاہور میں 10 سالہ بچے کے قتل کی وجہ ضعیف الاعتقادی نکلی
لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 10 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ہوگیا،
پولیس نے جعلی عامل اور بچے کے والد کو مرکزی ملزم قرار دیدیا۔پولیس کے مطابق بچے کے قتل کی وجہ سفاکیت اور ضعیف الاعتقادی نکلی،
جعلی عامل کے تشدد سے کمسن ملازم کی ہلاکت مرکزی ملزم کی سفاکیت اور مقتول کے والد کے کمزورعقائد کانتیجہ تھی۔
تفتیشی حکام کے مطابق 10 سالہ کامران کا والد اپنی کم سن بیٹی کی شادی مرکزی ملزم جعلی عامل ابوالحسن سے کرانا چاہتا تھا
جسے وہ اپنا پیر مانتا تھا،مقتول بچہ بھی ملزم کے ہاں ملازم تھا۔ملزم کا کہنا ہے کہ بچہ اپنی نانی کے عملیات کی زد میں تھا
اور مختلف اشیا ء کو نقصان پہنچاتا تھا۔ پولیس نے جعلی عامل سے مقتول کی کم عمر 2 بہنیں بھی بازیاب کرالیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے بیانات کسی طور بھی تشدد کا جواز نہیں، جلد چالان پیش کرکے انہیں جیل بھجوادیا جائے گا۔