لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی طارق گل نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں ملک عملی طور پر ڈیفالٹ ہو چکا تھا، پی ٹی آئی نے صرف قوم کو اندھیرے میں رکھ کر معاہدے کئے بلکہ مالیاتی اداروں کو بھی دھوکہ دیا ، وقت بتائے گا کہ عمران خان کا اصل ایجنڈا صرف تباہی کرنا تھا ۔اپنے بیان میں طارق گل نے کہا کہ عمران خان کی11 سو ارب کے این آر او کی بات نئی طوطا کہانی ہے ،عمران خان نے صرف ایل این جی کی خریداری پر قومی خزانے سے ساڑھے 6 سو ارب روپے لوٹے تھے اور عمران نیازی کے مالی سہولت کاروں نے بھی زرعی کھاد کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کی ۔