اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد/راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،قصور،ساہیوال،سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ،میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، کو ہا ٹ، بنوں ،ٹانک کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر،
گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ مسافراورسیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔اتوار کے روز پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب ،اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔ اسی طرح پیر کے روز کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اوکاڑہ 96، ساہیوال 47، منگلا 44، راولپنڈی (چکلالہ 40، شمش آباد 11)، اسلام آباد (ائیر پورٹ36، بوکرا 34، سید پور 32، سٹی 27، گولڑہ 22) جہلم 34، نارووال 29، گوجرانوالہ 26، منڈی بہاولدین 25،ٹوبہ ٹیک سنگھ 24، جھنگ 23، لاہور (لکشمی چوک 23، تاج پورہ 20، شاہی قلعہ 17، فرخ آباد 15، مغل پورہ 14، سٹی 11، جیل روڈ، اپڑ مال، گلشن08 ،
جوہر ٹاؤن 04، نشتر ٹاؤن، چوک ناخودہ، گلبرگ، سمن آباد03 ) ، سیالکوٹ (سٹی 22، ائیر پورٹ13)، حافظ آباد 22، قصور 16، خانیوال 10، نور پور تھل، 09، قصور 07، جہلم 05، گوجرات , مری , فیصل آباد 03 , بہاولنگر 02 , ڈی جی خان 01،بلوچستان: ژوب 45، لسبیلہ 16، سبی 12، بارکھان 3،
گوادر 01، کشمیر: مظفرآباد (ائیر پورٹ 64، سٹی 53)، گڑھی دوپٹہ 26، کوٹلی 21، راولاکوٹ 02، خیبر پختونخوا: دیر 17، چراٹ 08، مردان 05، بنوں 03، دروش 01، گلگت بلتستان: بونجی 07، بگروٹ، گلگت 3، گوپس، سکردو، بابوسر02،سندھ :موہنجوداڑہ 03، لاڑکانہ اور چھور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔