اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان فنکاروں پر پھٹ پڑیں، قانونی کارروائی کی دھمکی

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے ان فنکاروں اور اینکرز کو دو ٹوک پیغام دے دیا ہے جو ان پر ذاتی نوعیت کے تبصرے کر رہے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ ایسا ہوا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔نادیہ خان نے شوبز میں بطور اداکارہ اپنے سفر کا آغاز کیا، مگر ان کی اصل شناخت مارننگ شوز کے ذریعے بنی، جہاں وہ خواتین کیلیے خصوصی سیگمنٹس کے ساتھ اسکرین پر نظر آتی ہیں۔ ان کا شو نہ صرف عوام بلکہ شوبز شخصیات کی تنقید کا بھی مرکز بنتا رہا ہے، اور حالیہ دنوں میں اس شو کے مختلف حصوں پر اداکاروں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کھل کر سامنے آیا ہے۔

معروف اداکار فیصل قریشی، ثروت گیلانی، بہروز سبزواری اور یاسر حسین سمیت متعدد فنکار شو پر تنقید کرچکے ہیں، جبکہ حال ہی میں سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں نادیہ خان اور دیگر میزبانوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ ان تنقیدوں کے بعد نادیہ خان نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو کے ذریعے واضح پیغام دیا کہ وہ مزید برداشت نہیں کریں گی۔اپنی ویڈیو میں نادیہ خان نے کہا کہ اگر اب کسی نے ان پر ذاتی حملے کرنے کی کوشش کی تو انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر اخلاقیات کو پیسے اور شہرت کیلیے بیچا جائے تو پھر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…