بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

اسلام مخالف بولی وڈ فلم ادے پور فائلز پر پابندی کا مطالبہ

datetime 4  جولائی  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کی آنے والی اسلام مخالف فلم ادے پور کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد بھارتی مسلمانوں سمیت مختلف مذاہب کے افراد کی جانب سے فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔فلم کی ٹیم نے ادے پور فائلز کو 11 جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، ابتدائی طور پر فلم کو 28 جون کو ریلیز کیے جانے کا امکان تھا۔فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے فلم نہ صرف مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے بلکہ مذہب اسلام کے بھی خلاف بنائی گئی ہے۔

مختصر ٹریلر میں بھی نہ صرف مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں مساجد بلکہ ان کے مذہبی عقائد پر بھی نفرت انگیز انداز میں کرداروں کو بحث کرتے دکھایا گیا ہے۔فلم کی کہانی راجستھان کے شہر ادے پور میں قتل کیے جانے والے ٹریلر ماسٹر کنیہا لال کی کہانی کے گرد گھومتی ہے، جس دوران مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے اور مذہب اسلام کو غلط مذہب کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں پاکستان کے خلاف بھی نفرت انگیز مواد موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…