جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں امیر مقام کے ہوٹل سے متعلق کارروائی صرف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جا رہی ہے، مکمل عمارت کو نہیں گرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی کیونکہ مجھے اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا ہے۔پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے اور کسی رکنِ اسمبلی کی جانب سے علیحدگی کی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے تحریکِ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ زمینی حقائق کا جائزہ لیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو اس کا نقصان براہِ راست حکومت کو ہوتا، اور یہ ہماری ناکامی تصور کی جاتی، لیکن اپوزیشن کا بجٹ نہ پیش ہونے کا پروپیگنڈا مکمل طور پر غلط ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پیٹرن انچیف نے بجٹ کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صرف دو ارکان نے بجٹ کی حمایت میں ووٹ نہیں دیا اور سب جانتے ہیں کہ وہ کن حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی وضاحت کی کہ موجودہ صورتحال میں اسمبلی کے تمام ارکان آزاد حیثیت میں موجود ہیں، تاہم وہ خود پاکستان تحریک انصاف کے باقاعدہ رکن ہیں اور ان کے کاغذاتِ نامزدگی میں بھی یہی ظاہر ہے۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس پر مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ گورنر کچھ نہیں بگاڑ سکتے، صرف بیانات دیتے ہیں، مخصوص نشستوں کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کروں گا، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قیام کی تجویز دی ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ساڑھے 11 کروڑ کے بسکٹ نہیں کھائے، رقم سے 400 کلاس فور ملازمین کو کھانا دیا، اخراجات کے ساتھ 250 ارب روپے کی بچت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں مہمانوں کی خاطر مدارت لازمی ہے، پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں کم خرچ کر رہا ہوں، بیوروکریسی کو کنٹرول کرنا سیاسی قیادت کا کام ہے، ہم کر کے دکھائیں گے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…