اتوار‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)محکمہ داخلہ کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144کے نفاذ کے احکامات جاری کئے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں ہر قسم کے

اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہو گی، لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی ہو گی۔ محرم کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کی کنسٹرکشن کی اجازت نہ ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔ اس کے علاوہ بینرز، پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائد ہو گی۔دوسری جانب خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا جس میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی گئی ۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے انصاف کا بے مثال نظام بنایا، مثالی فلاحی ریاست قائم کی، 22 لاکھ مربع میل رقبے پر حکومت کی۔حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت 10 سال 6 ماہ 10 دن تک قائم رہی۔ قیصر و کسری کا خاتمہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں ہوا، جنہوں نے انصاف کا بے مثال نظام قائم کیا۔فاروق اعظم فاتح بیت المقدس ہوئے۔ آپ کی مسلسل فتوحات سے اہل باطل گھبراگئے تھے۔ایک مجوسی فیروز ابولولو کے حملے سے یکم محرم تئیس ہجری مدینہ میں آپ کی شہادت پائی۔ آپ کی تدفین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اقدس میں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…