لاہور( این این آئی)وحدت کالونی کے علاقے میں گھر میں گھس کر معمر خاتون کو تشدد کرکے قتل کرنے کے کیس کا چند گھنٹوں میں ڈراپ سین ہو گیا ۔
بتایاگیا ہے کہ 66 سالہ کنیز بی بی کوارٹر میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے جنہیںمقتولہ نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمانے فرش پر سر پٹخ دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
جنہوںنے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز محمد سہیل چودھری نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اقبال ٹائون سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
ڈی آئی جی ہدایت ک کہ معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے ۔بتایاگیا ہے کہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں ہی قتل کے واقعہ کو حل کر لیا ۔
بتایا گیا ہے کہ معمر خاتون کو اس کی بہو ماریہ نے قتل کیا اور واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔