اسلام آباد ( اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 28 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں مک کے شمالی علاقوں
میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.84 فیصد اورجنوبی علاقوں میں 0.2 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔28 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1045 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں 1053 روپے تھے، اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1038 روپے ریکارڈکی گئی جو21 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں 1040 روپے تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1056 روپے، راولپنڈی 1045 روپے، گوجرانوالہ 1050 روپے، سیالکوٹ 1090 روپے، لاہور1080 روپے، فیصل آباد1030 روپے، سرگودھا 1033 روپے، ملتان 1027 روپے، بہاولپور1053 روپے۔پشاور1027 روپے اوربنوں میں 1000 روپے ریکارڈکی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 973 روپے، حیدرآباد1000 روپے، سکھر1100 روپے، لاڑکانہ 1093 روپے، کوئٹہ 1070 روپے اورخضدارمیں 993 روپے ریکارڈکی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس وقت دیگر تعمیراتی میٹریل کی قمیتوں میں بھی اتار چڑھائو جاری ہے جس کی وجہ سے یہ شعبہ شدید متاثر ہے ۔اینٹوں ، سریے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ۔