فیصل آباد(آن لائن)حکومت پنجاب کی طرف سے بیوروکریٹس اور اعلیٰ انتظامی افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری، پنجاب کی تاریخی میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر ڈی سی سے ایس ایچ اوز تک تبدیل، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ، آر پی او ،سی پی او فیصل آباد سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
ریونیو اور فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد کو تبدیل کردیا ، نوٹیفکیشن جاری ، نئے افسران فیصل آبادپہنچ گئے، ایک ہی دن میں تما م نئے افسران نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ۔ آن لائن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو تبدیل کر کے انہیں ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریٹر لگا دیا گیا جبکہ ڈی جی انڈسٹریز عمران حامد کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا ڈی جی خا ن کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھاکو فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے آر پی او فیصل آباد بابر سرفرار کی جگہ معین مسعود اور سی پی او فیصل آباد سید علی ناصر رضوی کی جگہ محمد سعید ملک کو سی پی اوفیصل آباد تعینات کر دیا پنجاب کی تاریخی میں پہلی مرتبہ اور ایک ہی دن میں حکومت پنجاب کی طرف سے بیوروکریٹس اور اعلیٰ انتظامی افسران کی اکھاڑ پچھاڑکی گئی ہے، نئے تمام افسران نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاکر نے فیصل آباد کے 7 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ محکمہ پولیس کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طارق ملک کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی، اختر علی کو ڈی ایس پی صدر جبکہ وہاں سے ڈی ایس پی طارق رانجھا کو سی سی پی او آفس لاہور،
منصور بلال چیمہ کو ڈی ایس پی فیکٹری ایریا اور وہاں سے ڈی ایس پی عابد ظفر کو آئی اے بی اور ڈی ایس پی غلام مھتدیٰ حافظ کو ڈی ایس پی بٹالہ کالونی لگانے کے چند گھنٹے بعد ہی تبدیل کر کے وہاں پر ڈی ایس پی جھنگ خالد محمود کو ڈی ایس پی بٹالہ کالونی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، تھانہ سرگودھا روڈ سے سب انسپکٹر عابد حسین جٹ کو تبدیل کرکے پولیس لائن بھجوا دیاگیا انکی جگہ پر پولیس لائنز سے سب انسپکٹررانا حماد یوسف کو ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ تعینات کردیاگیا جبکہ تھانہ مدینہ ٹائون وحید شاہداور تھانہ صدر میں انسپکٹرایوب ساہی کو ایس ایچ او تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کرفرائض سرانجام دینا شروع کردیئے۔