منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

نواز شریف کا ضمنی الیکشن پر ناراضگی کا اظہار، اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 30  جولائی  2022 |

لندن،اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب کی حالیہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ضمنی انتخابات میں ابھی سے پارٹی کو تیاریوں کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز کی مشاورت سے

تنظیمی تبدیلیاں بھی کی جائیں تا ہم انہوں نے اپنی وطن واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں شکست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پارٹی رہنماؤں نے مہنگائی کو ضمنی الیکشن میں شکست کی اصل وجہ قرار دیدیا۔نواز شریف پارٹی رہنماؤں کوکارکنوں سے رابطے بڑھانے اورآئندہ ضمنی الیکشن میں کامیا بی کیلئے ابھی سے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پارٹی فعال بنانے کیلئے مریم نواز کی مشاورت سے تنظیمی تبدیلیوں کی بھی ہدایت کردی ہے،اجلاس کے دوران ملک میں معاشی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مہنگائی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات کو بھی ناکافی قرار دے دیا،اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جس پرقائد ن لیگ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال پر پریشان ہوں،مہنگائی کی وجہ سے غریب طبقہ متاثر ہوا ہے،وطن واپسی کیلئے بے چین ہوں جلد ہی کارکنوں کے درمیان موجود ہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…