بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ملک بھر میں سیلاب و شدید بارشوں سے 300سے زائد ہلاکتیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اس وقت ملک میں مجموعی طور پر 300سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں این ڈی ایم اے و پی ڈی ایم اے یہ کوئی اچھے نام

تو نہیں ہے یہ ناکام ادارے ہیں ان خیالات کااظہار طاہر بزنجو نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ٹویٹر) پر اپنے ایک ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ اس وقت مجموعی طور پر پورے ملک میں طوفانی بارشوں سے 3سو سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں میں وفاق سے پرزور مطالبہ کرتاہوں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور یہاں پر جو زمینداروں پر زرعی قرضے ہیں ان کی وصولی کو موخر کردیا جائے اور ان متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر معاوضہ ادا کی جائے اور ان کی مدد کی جائے اور جن کے پیارے اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے اور سب سے بڑی بات ہے کہ جو این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ہے یہ کوئی اچھے نام تو نہیں ہے یہ تھکے ہوئے ادارے ہیں میری گزارش ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت کو اس بات کو یقین بنایا جائے کہ امدادی سامان اصل مستحقین تک پہنچائیں۔ ماہرین محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگست میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جھل مگسی پہنچ گئے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ اور متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم کی روانگی موسم کی خرابی کے باعث موخر ہو گئی تھی وفاقی وزراء مولانا واسع، محمد ہاشم نوتیزئی، خالد مگسی،مولانا عبدالغفور حیدری،سید فہد حسین،چیئرمین پی ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز اور اعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جیکب آباد ائیر بیس آمد،ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز سریف

خصوصی جہاز کے ذریعے جیکب آباد کے شہباز ائیر بیس پہنچے جہاں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری،طارق مگسی،چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر نے انکا استقبال کیااین ڈی ایم اے کے حکام، چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی، اسکے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلوچستان کے بارش اور سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…