اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی ہے اور ان کی جگہ جارح مزاج عرفان قادر کو اٹارنی جنرل کے عہدے کی پیش کش کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ،اشتر اوصاف سے ان کی بیماری کا بہانہ بنا کر استعفیٰ لیا جائے گا،دوسری جانب حکومت نے جارح مزاج وکیل عرفان قادر سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں اٹارنی جنرل کے عہدے کی پیش کش ہے تاہم عرفان قادر نے اس عہدے کی پیشکش کو مشروط قبول کرلیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کچھ اہم امورنمٹانے ہیںجس کے بعد یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کیلئے تیار ہوں،ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت عرفان قادر کو اعلی عدلیہ کے ساتھ بعض امور جارحانہ انداز میں اٹھانے کیلئے لانا چاہتی ہے ،یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے کیس میں بھی عرفان قادر نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کیس لڑا تھا عدالتی بنچ کے سامنے سخت موقف اپنایا تھا جبکہ عدالتی فیصلے کو یک طرفہ اور قانون و آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔