پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ کیس، شہباز اور حمزہ فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت شریک ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7ستمبر کو طلب کر لیا۔سماعت کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز

کے وکلاء کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف سرکاری مصروفیات اور حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری میٹنگز میں مصروف تھے، وہ اسلام آباد سے لاہور آنے کے لیے تیار تھے، رات موسم کی خرابی پر انہیں سفر سے منع کیا گیا۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف کی حاضری معافی پر اعتراض نہیں لیکن حمزہ شہباز کی حاضری معافی پر اعتراض ہے ۔ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے عدالت پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ملک مقصود کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا ہے جس پر عدالت نے ملک مقصود کی حد تک کیس کی کارروائی ختم کر دی ۔ ایف آئی اے نے اشتہاری ملزم سلمان شہباز کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اداروں سے ریکارڈ آ گیا ہے اور کچھ سے آنا باقی ہے۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ 19بینک اکائونٹس کا ریکارڈ مل گیاہے جبکہ 7کا ریکارڈ آنا باقی ہے۔عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…