ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

پاکستان عوام کیلئے بنا ہے ،کسی لاڈلے کیلئے نہیں،مولانا فضل الرحمان

datetime 30  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کیس آتا ہے تو انہیں نا اہل کردیا جاتا ہے، پاکستان عوام کیلئے بنا ہے ،کسی لاڈلے کیلئے نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر فل کورٹ اس لیے

نہیں بنایا گیا کہ ججزچھٹی پر ہیں ،اگلے دن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا،جن کو سیاست کھیلنی ہے سیاست کے میدان میں کھیلیں، باہر سے پتھر نہ ماریں، کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے ،فارن فنڈنگ کیس اتنا بڑا جرم ہے جس میں نہ تو لیڈر اور نہ ہی پارٹی رہنی چاہیے، کہاں کہاں سے پیسہ آیا دیکھا جائے ،پتہ لگے کہ بیرونی ایجنٹ کون ہے، اسلام آباد ای سیون میں 7 سال تک امریکا عمران کے گھرکا کرایہ دیتا رہا، اسپیکر نے بسم اللہ کرلی ہے ایک ایک کر کے استعفیٰ منظور کر رہے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ، پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے۔میڈیا سے گفتگو میںجے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان صرف ایک لاڈلے کے لیے نہیں بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ججوں نے سپریم کونسل کے فیصلے کو مسترد کیا اگر فل کورٹ بنتا تو فیصلہ مسترد ہوتا۔انہوںنے کہاکہ کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے، ہم اداروں کا احترام کرنا چاہتے ہیں، انتہائی ادب کے ساتھ درخواست ہے کہ اپنا نام جسٹس منیر اور جسٹس ثاقب کے ساتھ مت لکھوائو۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صرف تین جج ہیں جو کہ اس کا کیس سنتے ہیں، جب ہم نے کہا کہ فل کورٹ بنائو تو نہیں بلایا گیا، کہا جج چھٹی پر ہیں، اگر آپ کو سیاست کرنی ہے تو اداروں کو مت استعمال کرو، استعفیٰ دو اور سیاست کے میدان میں آجائو، آجائو میدان میں تمہیں اپنی قیمت کا پتہ چل جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسی عدالت نے عمران خان کے خط پر ممبران کو ہٹایا، ضمنی الیکشن بھی کروائے، نواز شریف کیس میں پارٹی سربراہی بھی ختم کی، آئیں جب آپ چائیں اپنی مرضی سے استعمال کریں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی منصوبے کے تحت پاکستان کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا گیا ہے، عمران خان نے نئی نسل کو گالی گلوچ کے علاوہ کوئی درس نہیں دیا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پاکستان کو سازش کے تحت بحرانوں،

معاشی مشکلات کی طرف دھکیلا گیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اتحاد اس لیے ہوا کہ اس فتنے سے پاکستان کو بچا سکیں،جو سازشیں ہوئیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس دراصل اسرائیل اور ہندوستان کے پیسے کا کیس ہے، جو کہتا ہے کہ اسرائیل کو برا نہ کہو ان کی وکالت کرنے والوں پر لعنت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیا وجہ ہے وہ فارن فنڈنگ کیس پر خاموش ہے، کرکٹ کے نام دو ملین پاؤنڈ فارن فنڈنگ میں آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…