جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کے آغاز کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ
چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان / چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے جوڈیشل کمیشن پاکستان
کے آغاز کی آڈیو ریکارڈنگ سپریم کورٹ آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے مذکورہ احکامات
سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس تاریخ مسعود خان شامل ہیں کے متضاد بیانات سامنے آنے کے بعد جاری کیے ہیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ کے پبلک ہونے کے بعد واضح ہوجائے گا کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے
نو میں سے پانچ ممبران میں مذکورہ معاملہ موخر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان
نے معاملہ ڈیفر کیا اور بعدازاں ترجمان عدالت عظمیٰ کی طرف سے معاملے پر پریس ریلیز جاری کی گئی۔