پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے، قاسم سوری نے قانونی نقطہ اٹھا دیا
اسلام آباد(این این آئی) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے سپیکرراجہ پرویز اشرف کی جانب سے
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کو منظور کرنے کے اقدام کو بلاجوازاورغیرآئینی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق
ایک بیان میں سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ سپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور
کرنے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، میں یہ استعفے پہلے ہی قبول کرچکا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ استعفوں کی منظوری کے
بعد الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھجواچکا ہوں، استعفوں کی منظوری کبھی بھی پول میں نہیں ہوسکتی،
تمام لوگوں نے اکٹھے استعفے دیئے تھے اوراکٹھے ہی جمع ہوئے۔سابق ڈپٹی سپیکر نے وفاقی حکومت کو چیلنج دیا کہ
حکومت میں سکت ہے توالیکشن کمیشن 130نشستوں پرضمنی انتخابات کا اعلان کرے، مشورہ دے رہا ہوں کہ اب بھی وقت ہے کہ عام انتخابات کی جانب جائیں۔