لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مہوش حیات کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔مہوش حیات نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکائونٹ سے تین تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہے۔تصاویر کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا،
آئو حضور، تم کو ستاروں میں لے چلوں۔ دراصل یہ بھارتی فلم قسم کے گانے کا جملہ ہے۔اداکارہ کے مداح تصاویر پسند کر رہے ہیں اور اس پر اپنے ردعمل کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔کچھ روز قبل مہوش حیات نے اپنی تین تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں گلاب کے پھول لیے مردانہ کوٹ پہنا تھا۔ان دنوں مہوش حیات، ہمایوں سعید اور کبری خان کی نئی ریلیز ہونے فلم لندن نہیں جائوں گا کے چرچے ہیں۔ فلم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی کامیاب بزنس کیا۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے فیس بک پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔مہوش نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’آؤ حضور تم کو ستاروں میں لے چلوں۔تصویر میں موجود منظر دیکھ کر گمان ہو رہا ہے کہ یہ بیرون ملک لی گئی ہیں۔چھت سے چھوٹے چھوٹے برقی قمقموں کی لڑیاں لٹکی ہوئی ہیں، سیاہ آسمان اور نیچے رونق نظر آرہی ہے۔مہوش حیات نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اس پر ایک سنہری رنگ کی شال اوڑھی ہوئی ہیں۔یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ مہوش کس کو ستاروں پر ساتھ لے جانا چاہتی ہیں لیکن کمنٹس سیکشن میں سیکڑوں مداحوں نے ان کے ساتھ ستاروں پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔