جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یہ خام خیالی ہے کہ آپ ان حلقوں میں ضمنی الیکشن کرائیں گے ، 11استعفوں کی منظوری پر پی ٹی آئی نے واضح پیغام دے دیا

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اسپیکرکےاقدام کو بلاجوازاورغیرآئینی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں،

میں یہ استعفے پہلے ہی قبول کرچکا ہوں۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ استعفوں کی منظوری کےبعد الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھی بھجواچکا ہوں، استعفوں کی منظوری کبھی بھی پول میں نہیں ہوسکتی، تمام لوگوں نےاکٹھےاستعفے دیئےتھےاوراکٹھے ہی جمع ہوئے۔سابق ڈپٹی اسپیکر نے وفاقی حکومت کو چیلنج دیا کہ حکومت میں سکت ہےتوالیکشن کمیشن ایک سو تیس نشستوں پرضمنی انتخابات کا اعلان کرے، مشورہ دے رہا ہوں کہ اب بھی وقت ہے کہ عام انتخابات کی جانب جائیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ان خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول جاری کرےگا اور ساٹھ روز کے اندر ان حلقوں میں الیکشن کرائے گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے گیارہ ارکان کےاستعفوں کی منظوری پر اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے ایوان کوآگاہ کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…