راولپنڈی ( آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دبائو ڈالنے کی درخواست کر دی ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیرِ خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ وائٹ ہائوس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کے لیے تقریباً 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی فوری فراہمی کے لیے دبائوڈالے جو پاکستان کو دوبارہ شروع کیے گئے قرض پروگرام کے تحت ملنے والے ہیں۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو قرض کے لیے پاکستان کو ’اسٹاف لیول کی منظوری‘ دے دی تھی، لیکن یہ لین دین پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے 6 بلین ڈالر کے توسیعی فنڈ کی سہولت کا حصہ ہے۔