لاہور( این این آئی)حکومتی ایل پی جی پرڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے بھی قیمت میںاضافہ کر دیا ،ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافے سے نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
اوراوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر48 گھنٹوں میںایل پی جی کی قیمت میں 30روپے فی کلو اضافہ ہوا۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی فی کلو قیمت 250روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ اوگرا کی جولائی 2022کیلئے قیمت 220روپے فی کلو،
گھریلوسلنڈر 2600روپے اور کمرشل سلنڈر 9988روپے مقرر تھی ۔ایل پی جی قیمت میں تیسری بار 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا
جس سے گھریلو سلنڈر مزید 120روپے اورکمرشل سلنڈر455روپے مہنگا ہو گیا۔اضافے کے بعد فی کلو قیمت250روپے ،
گھریلوسلنڈر2950روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت11350روپے تک پہنچ گئی ۔گلگت بلتستان میں ایل پی جی فی کلو /350/320روپے ،گھریلو سلنڈر 3776اور کمرشل سلنڈر14528میں فروخت کیا جارہاہے