ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت، واشنگٹن براہ راست پروازیں بحال کرنے پر راضی

datetime 29  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت، امریکا پاکستان سے براہ راست پروازیں بحال کرنے پر راضی ہو گیا۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سلمان صوفی کی بائیڈن انتظامیہ سے بات چیت ہوئی

جس میں امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پراتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق سلمان صوفی کی ملاقات امریکی نیشنل سکیورٹی کے عہدیداران سے ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت کے فروغ، افغان صورتحال اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔سلمان صوفی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مثبت ردعمل دیا گیا اور پی آئی اے پروازوں کو بحال کرنے کے اقدامات کی یقین دہانی کرائی، امریکا نے اپنے متعلقہ اداروں کو بھی اس حوالے سے ہدایات دینے کا کہا ہے۔سلمان صوفی کے مطابق امریکا نے پاکستان سےبراہ راست پروازیں شروع کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے، براہ راست پروازوں سے متعلق وفاقی وزیر سعد رفیق گزشتہ کئی ماہ سے کام کر رہے ہیں اور اب امید ہے اس سے متعلق تمام تیاریاں 6 سے 9 ماہ میں مکمل ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے کارگو کی بھی اجازت مانگ رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم نے امریکی محکمہ زراعت سے کہا ہے کہ اپنا ایک نمائندہ کراچی میں تعینات کریں اس سے تمام برآمدات کا معائنہ کراچی میں ہی ہوگا جبکہ ہمارے تاجروں کا وقت اور پیسہ بچے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…